وفاقی چیمبر کامہنگائی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

وفاقی چیمبر کامہنگائی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

وفاقی چیمبر کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے بڑھتی ہوئی ناقابل برداشت غذائی مہنگائی پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے

کراچی(بزنس رپورٹر)جس کے نتیجے میں عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتیں اشیائے خور و نوش کی افراط زر کو بڑھانے میں سب سے بڑا معاون ہیں، خوراک کی مہنگائی کا یہ انداز دنیا کے کسی بھی ملک کیلئے ناقابل برداشت ہے اور حکومتوں کو قومی مفاد میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں