بائیکونے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ 2021جیت لیا
بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل )نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ 2021جیت لیا
کراچی (کامرس ڈیسک)کراچی میں منعقدہ تقریب کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورسز مینجمنٹ ( پی اس ایچ آر ایم ) اور انگیج کنسلٹنگ نے 100سے زائد اداروں کے ساتھ کیا۔ بائیکو پٹرولیم نے توانائی / آئل اور گیس انڈسٹری میں بیسٹ پلیس ٹو ورک کے طور پر اعزاز حاصل کیا۔وی پی انفارمیشن، بائیکو پٹرولیم پاکستان اظفر سعید بیگ نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بائیکو میں کام کیلئے کھلا ماحول فراہم کرتے ہیں ۔