ٹیلی نارمائیکروفنانس بینک این ڈی سی ٹیک کی شراکت داری کیساتھ ٹیمینوس پر لائیو ہوگیا

ٹیلی نارمائیکروفنانس بینک این ڈی سی ٹیک کی شراکت داری کیساتھ ٹیمینوس پر لائیو ہوگیا

ایزی پیسہ کے آپریٹر، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنی ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کو تقویت دینے کیلئے این ڈی سی ٹیک کی شراکت داری کے ساتھ ٹیمینوس کے جدید کور بینکنگ پلیٹ فارم پر لائیو ہوگیا ہے

کراچی (کامرس ڈیسک)ٹیمینوس کے بہترین سلوشنز اور این ڈی سی ٹیک کی عملی مہارت سے ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک خود کو جدید خطوط پر تیزی سے استوار کرنے کے ساتھ کسٹمرز کو ڈیجیٹل سیونگز اکاؤنٹس اور مائیکرو لون تک رسائی فراہم کرسکے گا۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک / ایزی پیسہ کے سی ای اومدثر عاقل نے کہا کہ ٹیمینوس سلوشن لاگو کرنے کیلئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ ہماری شراکت داری سے ہمارے سروس انفرااسٹرکچر میں ایک اہم جزو کااضافہ ہوا ہے جس سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف ہماری پیش رفت تیز ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں