میزان بینک کا ملر اینڈ فپس کے ساتھ معاہدہ
میزان بینک نے ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے ملر اینڈ فپس پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں
کراچی (کامرس ڈیسک)معاہدے کے تحت میزان بینک اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ بینکنگ سلوشنز ای بز پلس(eBiz+) کے ذریعے ملر اینڈ فپس پاکستان کے نقد بہاؤکی پوزیشن کو بہتر بنانے کے علاوہ ادائیگیوں کی پیچیدگیوں کو کم کرنے کے ساتھ کمپنی کی وصولی اور ادائیگیوں کے نظام کومنظم کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضح کرے گا۔ معاہدے پر ملر اینڈفپس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران نشاط اور میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد نے دستخط کئے ۔