روئی کا بھاؤ سیزن کی بلند ترین سطح15500پرپہنچ گیا

روئی کا بھاؤ سیزن کی بلند ترین سطح15500پرپہنچ گیا

اسپاٹ ریٹ بھی 700 روپے من اضافے سے 15ہزار کی ریکارڈسطح پر بند ہوا

کراچی (بزنس رپورٹر )مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں تیزی رہی جس کے باعث اچھی کوالٹی کی روئی کا بھاؤ بڑھ کر فی من 15500 روپے کی اب تک کی سیزن کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ ماہرین کے مطابق رواں سال ملک میں روئی کی پیداوار حکومت کے ذرائع کے مطابق 93 لاکھ گانٹھ ہونے کی توقع ہے جبکہ نجی شعبہ کا خیال ہے کہ پیداوار تقریباً 85 لاکھ گانٹھوں کی ہو سکے گی، سندھ میں روئی کا بھاؤ اتار چڑھاؤ کے بعد فی من 12000 تا 15500، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4200 تا 6300 روپے اور بنولہ کا بھاؤ فی من 1350 تا 1900 روپے رہا جب کہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 14500 تا 15400 روپے سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 5500 تا 7000 روپے اور بنولہ کا بھاؤ فی من 1600 تا 2200 روپے رہا ۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 700 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 15ہزار روپے ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں