کارپٹ مینو فیکچررز کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ،اخترنذیر
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر(ر)اخترنذیر خان نے کہاہے کہ دہائیوں سے برآمدات کرنے والی کمپنیوں کوشک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے انہیں خصوصی سہولیات ملنی چاہئیں
لاہور (آن لائن)آڈٹ ،ریفنڈ کے مسائل ،طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال کی سپلائی اوراس پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹی سے چھوٹ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک و دیگر سے ملاقات میں کیا ۔