شیل پاکستان کو 296ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع
شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی (پ ر) اعلان کے مطابق کمپنی نے مذکورہ سہ ماہی کے دوران 296ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے ۔ 2021 کے 9 ماہ کے عرصے نے گزشتہ برس کے سخت حالات کے مقابلے میں نمایاں بحالی دیکھی۔ حوصلہ افزا تبدیلی کی بنیادی وجہ بہتر کاروباری کارکردگی تھی جس میں متفرق ایندھن اور لیوبریکنٹس، زرمبادلہ کا موثر استعمال اور ملازمین اور کسٹمرز کے لیے تحفظ جیسی حکمت عملی پرمبنی ترجیحات پر توجہ دی گئی۔