فیڈریشن اجلاس ایجنڈا آئٹمز کے بغیرختم کرنے پرتنقید

فیڈریشن اجلاس ایجنڈا آئٹمز کے بغیرختم کرنے پرتنقید

ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا صدرناصر حیات مگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار

کراچی (بزنس رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ایجنڈا آئٹمز کو ٹھکانے لگائے بغیر اچانک ختم کرنے پرفیڈریشن کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے تشویش کا اظہار کیاہے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی اکثریت نے اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں کے غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی رویے پرافسوس کا بھی اظہارکیا ہے ۔اجلاس کا آغاز ای سی اراکین کی جانب سے پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں پیش آنے والے حادثے پر ناراضگی سے ہوا۔ تاجکستان میں وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے خالد امین اور ایف پی سی سی آئی کے رویے کی مذمت کی گئی اور اسی بناء پر وزارت تجارت نے ایف پی سی سی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا ۔ اجلاس میں کئی اراکین نے ایف پی سی سی آئی کی کم ہوتی ہوئی مالی حیثیت اور اہم اجلاس میں ای سی ممبران کی لاعلمی پرافسوس کا اظہار کیا جب کہ ممبران نے ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ فنکشن کے دعوت نامہ کارڈ نہ ملنے پر اپنا احتجاج درج کرایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں