اسٹاک ایکسچینج:ٹریڈنگ سسٹم اور اوقات کار آج سے تبدیل

اسٹاک ایکسچینج:ٹریڈنگ سسٹم اور اوقات کار آج سے تبدیل

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ٹریڈنگ سسٹم پیر (آج)سے کام شروع کردیگا،اس وقت مارکیٹ میں 20 سال پرانے ٹریڈنگ سسٹم سے کام چلایا جارہا ہے

کراچی(بزنس رپورٹر) نئے ٹریڈنگ سسٹم کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق نئے سسٹم سے مارکیٹ کارکردگی میں بہتری اور ٹریڈنگ سسٹم میں تیزی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا ۔ انتظامیہ نے نئے ٹریڈنگ سسٹم سے متعلق بروکریج ہاؤسز کو قبل از وقت آگاہ کردیا تھا،نئے ٹریڈنگ سسٹم نفاذ کے ساتھ مارکیٹ کی اوقات کار بھی تبدیل کردی جائے گی۔پیر سے جمعرات اسٹاک مارکیٹ کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے جبکہ اختتام شام 4 بجے ہوگا،جمعہ کوکاروبار کا پہلا سیشن صبح سوا نو سے دوپہر 12 بجے جبکہ دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی سے شام 5 بجے تک ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں