2023تک9بڑی صنعتوں میں ٹریک سسٹم لگانے کاہدف

2023تک9بڑی صنعتوں میں ٹریک سسٹم لگانے کاہدف

تمباکو،کھاد،سیمنٹ اور شوگر انڈسٹری میں سسٹم کی تنصیب کا کام شروع

اسلام آباد(رپورٹ:ایس ایم زمان) وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو بڑی صنعتوں کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے دائرے میں لانے کے احکامات دیے ہیں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کو ملک کی 9 بڑی صنعتوں کو جون 2023 تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں لانے کا ہدف دیا ہے ، ان میں تمباکو، سیمنٹ، پٹرولیم، مشروبات، شوگر، کھاد، پلاسٹک، کاسمیٹکس اور الیکٹرانک کی صنعت شامل ہے ۔ ایف بی آر نے تمباکو، کھاد، سیمنٹ اور شوگر انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے ۔ آئندہ مالی سال میں پٹرولیم، پلاسٹک، الیکٹرانک اور کاسمیٹکس انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں