مرکنٹائل ایکسچینج میں 11.23ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 11.23ارب روپے کے سودے

زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 5.205ارب روپے رہی ،رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس) میں 11.23ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد8239رہی ۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.205ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.150 ارب روپے ،ڈبلیوٹی آ ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.362 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 1.143 ارب روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 408.966 ملین روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 314.851 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 166.307 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت152.963ملین روپے ،جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 135.175 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 124.148ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 51.31ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی17لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.15 ملین روپے ریکارڈکی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں