آذربائیجان تجارتی واقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں

 آذربائیجان تجارتی واقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں

کاروباری برادری کی مشترکہ کوششیں بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد دے سکتی ہیں،سفیر خضرفرہادوو

لاہور (آن لائن)آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، دونوں اطراف کی کاروباری برادری کی مشترکہ کوششیں دونوں ممالک کو کاروباری پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور چیمبرمیں خطاب کرتے ہوئے ۔ سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر کو دعوت دی کہ وہ ایک وفد آذربائیجان بھجوائے ۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جن کی جھلک دوطرفہ تجارت میں بھی نظر آنی چاہیے ،اسٹیٹ بینک کے مطابق 2020-21 میں پاکستان کی آذربائیجان کو برآمدات کا حجم 15.53 ملین ڈالر تھا ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے نئے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں