پٹرول کی عدم فراہمی سے معیشت کو نقصان کا خدشہ
کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر سلمان اسلم نے پٹرولیم ڈیلر کی جانب سے ہڑتال کی کال پر تشویش کا اظہار کیا
کراچی (بزنس رپورٹر )گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی عدم فراہمی کے باعث مقامی و برآمدی مارکیٹ میں تیار مصنوعات کی ترسیل متاثر ہوگی جس سے صنعتکاروں اور معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ سلمان اسلم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر مزید بوجھ نہ بڑھایا جائے ۔