کامیاب جوان پروگرام میں پنجاب بینک کیلئے نمبرون کا اعزاز

کامیاب جوان پروگرام میں پنجاب بینک کیلئے نمبرون کا اعزاز

وزیر اعظم عمران خان نے 21بینکوں میں سے پنجاب بینک کو منتخب کیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وزیر اعظم عمران خان نے ’’کامیاب جوان کنونشن‘‘کے دوران دی بینک آف پنجاب کو کامیاب جوان پروگرام میں سب سے زیادہ ہونے پر ’’نمبر 1 بینک‘‘کے اعزاز سے نوزا، پروگرام کے تحت 21 بینک قرض کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، دی بینک آف پنجاب نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے قرض سہولیات فراہم کرنے میں دیگر بینکوں پر سبقت قائم رکھی اور سال 2021 میں بھی سرکردہ بینک کا ایوارڈ حاصل کیا۔ پنجاب بینک نے اس سکیم کے تحت 31 اکتوبر تک 5 ہزار سے زائد گھرانوں میں 6 ارب روپے تقسیم کیے جسکے نتیجے میں 15 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ دی بینک آف پنجاب نے اسکور کارڈ پر مبنی ڈیجیٹلائزڈ پروسسنگ سسٹم کے ذریعے درخواستوں پر عمل درآمد کر کے شفافیت کو یقینی بنایاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں