ماحولیاتی خطرہ سب سے اہم عالمی ایجنڈا ،یاسین انور

ماحولیاتی خطرہ سب سے اہم عالمی ایجنڈا ،یاسین انور

گرین فنانس کے لیے جی آئی پی اہم رابطہ کار ،سابق گورنراسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چائنا گرین فنانس کمیٹی اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف فنانس اینڈ سسٹین ایبلٹی نے گلاسگو، برطانیہ میں آن لائن اور براہ راست فنانسنگ کلائمیٹ ایکشنز کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا۔ جی ایف سی کے چیئرمین اور بی آئی ایف ایس کے صدر ڈاکٹر ما جن نے کہا کہ چین میں پچھلے کچھ برس کے دوران ہم نے دنیا کی سب سے بڑی گرین قرضہ جاتی مارکیٹ اور دوسری سب سے بری گرین بانڈ مارکیٹ تشکیل دی ہے ۔ توقع ہے کہ چین میں ریگولیٹرز اور مالی مارکیٹ کے شرکا گرین فنانس معیارات کو بہتر بنائیں گے ۔جی آئی سینٹرل ایشیا آفس کے چیئرمین اور پاکستان کے مرکزی بینک کے سابق گورنر یاسین انور نے بتایا کہ ماحولیاتی خطرہ اس وقت سب سے اہم عالمی ایجنڈا ہے جس کے لیے جی آئی پی مالی نظام کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم رابطہ کار کا کردار ادا کرسکتا ہے تاکہ عالمی گرین پست سطح کی کاربن کا مقصد حاصل ہوسکے ۔ جی آئی پی کے ذریعے جو بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، مالی ادارے بیشتر ترقی پذیر ممالک کو ذمہ دارانہ فنانسنگ فراہم کرسکتے ہیں جو ایک گرین مالی ایکوسسٹم کے قیام کے لیے سازگار ہے اور جس سے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کے ممالک اور خطوں کو فائدہ ہوگا اور گرین اثاثوں تک متعلقہ ممالک کی رسائی بڑھے گی, نیز انہیں کاربن میں کمی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔بینک آف چائنا (لندن برانچ)، ایگریکلچرل بینک آف چائنا، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، کریڈٹ ایگری کول سی آئی بی، پنگ این گروپ، ایچ ایس بی سی، یو این انوائرنمنٹ، ایپک گرین سپلائی چین کوآپریشن نیٹ ورک اور لندن اسٹاک ایکسچینج کے ما ہرین نے ‘‘انٹرنیشنل کوآپریشن آن فنانشل سپورٹ فار کاربن نیوٹریلٹی’’ پر پینل گفتگو میں حصہ لیا اور کاربن سے پُر انڈسٹریز کی ٹرانزیشن فنانس، مالی اداروں کے کاربن نیوٹریلٹی اہداف، حیاتی تنوع کی فنانسنگ، ماحولیاتی معلومات کے انکشاف اور متعلقہ بین الاقوامی اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں