ڈالر178سے 20پیسے کی دوری پر ،سونا100روپے سستا

ڈالر178سے 20پیسے کی دوری پر ،سونا100روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر 6پیسے کی کمی سے 174.98روپے پر آگیا ،پاؤنڈ مستحکم

کراچی (بزنس رپورٹر )انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا،ادھر فی تولہ سونا100سستا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ انٹر بینک میں ڈالر 6پیسے کی کمی سے 175.04 روپے سے گھٹ کر174.98روپے پر آگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے سے 177.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یورو 1.50روپے بڑھ 199.50 روپے کا ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ 236.50 روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونادوڈالر کے اضافے سے 1790ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 100روپے کی کمی سے 1لاکھ24ہزاراوردس گرام 86روپے کی کمی سے 1لاکھ6ہزار310روپے کا ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں