کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بڑا معاشی منصوبہ ہے ، چینی اسکا لر

 کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بڑا معاشی منصوبہ ہے ، چینی اسکا لر

بجلی فراہمی کے علاوہ یہ منصوبہ 70 لاکھ سے زائد مقامی گھرانوں کا مسئلہ بھی حل کریگا

اسلام آ باد (نمائندہ دنیا )چینی اسکالر نے کہا ہے کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بڑا معاشی منصوبہ ہے ، پاکستان کے قومی گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے علاوہ یہ منصوبہ کم قیمتوں کے ساتھ 70 لاکھ سے زائد مقامی گھرانوں کی بجلی کی کھپت کا مسئلہ بھی حل کرے گا، چائنہ اکنامک نیٹ میں شائع اپنے ایک مضمون میں چین کی سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چنگ شی چونگ نے کہا کہ 23 نومبر کو کروٹ پراجیکٹ کے ڈائیورشن ٹنل کا گیٹ کامیابی کے ساتھ بند کر دیا گیا، جس سے پانی ذخیرہ ہونا شروع ہو گیا،پراجیکٹ سی پیک کے ساتھ بڑا پائلٹ پراجیکٹ ہے اور چائنا تھری گورجز کارپوریشن (CTGC) اور چائنا ہائیڈرو پاور انڈسٹری کا پہلا منصوبہ ہے جسے دونوں حکومتوں کے مشترکہ بیان میں شامل کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں