کامیاب جوان پروگرام میں جے ایس بینک بہترین قرار

کامیاب جوان پروگرام میں  جے ایس بینک بہترین قرار

جے ایس بینک کو وزیراعظم عمران خان نے حکومت پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (KJ YES)کے تحت نجی شعبے کے بہترین بینک کے طور پر تسلیم کیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ایک پائیدار کل کے لیے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ، جے ایس بینک ویلیو ایڈڈ مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیور اسکیم کے تحت بینک نے اب تک 4.5 بلین روپے سے زیادہ کی مجموعی مالیت کے ساتھ 1000 سے زیادہ قرضوں کی تقسیم میں سہولت فراہم کرتے ہوئے 4000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے جے ایس بینک کو اس کی کاوشوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بینک کی کاوشیں مالیاتی صنعت کے لیے اہم سنگ میل ہیں۔اس موقع پرصدر اور سی ای او جے ایس بینک بصیر شمسی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں ہم ایک بہتر پاکستان بنانے کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں