چین ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار

چین ٹیکسٹائل انڈسٹری میں  تعاون بڑھانے کے لیے تیار

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل (CCCT)کے نائب صدر ژانگ ژیان نے کہا ہے

اسلام آ باد (نمائندہ دنیا )کہ چین ٹیکسٹائل انڈسٹری میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے تیار ہے ،پاکستان کاٹن کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے صف اول کے پانچ ممالک میں سے ایک ہے ، اس کی برآمدات میں کاٹن ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ 40 فی صد ہے ،دو طرفہ تعاون اور تبادلے کے لحاظ سے پاکستان اور چین بہترین شراکت دار ہیں، چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں ژانگ ژیان نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ٹیکسٹائل کے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان ہیں اور یقیناً دونوں ممالک کے درمیان ایک حد تک مسابقت ہے ، تاہم دونوں ممالک کے درمیان صنعتی ترقی کے مختلف مراحل بھی قریبی تعاون کیلئے وسیع جگہ پیدا کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں