ڈالر178.30کی بلند سطح پر،سونا1200روپے مہنگا

ڈالر178.30کی بلند سطح پر،سونا1200روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر 175.46روپے کا ہوگیا ،یوروکی ڈبل سنچری،پاؤنڈ237پر ، فی تولہ سونا ایک لاکھ25ہزار 200،دس گرام 1لاکھ 7ہزار339روپے ریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا رجحان جارہی ہے جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر 176سے 54پیسے کی دوری پر ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178روپے کی بلند سطح پرجاپہنچا ہے ،ادھر فی تولہ سونا 1200روپے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر48پیسے کے اضافے سے 175روپے 46پیسے کا ہوگیا،اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر178.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ یورو 50پیسے مہنگاہوکر 200روپے کا ہوگیاجبکہ 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 237روپے پرجاپہنچا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا23ڈالر کے اضافے سے 1813ڈالرفی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ25ہزار 200روپے اوردس گرام 1029روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 7ہزار339روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں