سالانہ رپورٹ میں معاشی حالات کا تجزیہ کیا گیا ،اسٹیٹ بینک

سالانہ رپورٹ میں معاشی حالات کا تجزیہ کیا گیا ،اسٹیٹ بینک

حال ہی میں ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ مالی سال 21ء میں معاشی پیش گوئیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک یہ وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21ء میں زیادہ تر مالی سال 2020-21ء یعنی جولائی 2020ء سے جون 2021ء کی مدت کے دوران پیش آنے والی معاشی حالات کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔ مختلف ابواب میں اسی مدت کے اعدادوشمار استعمال کیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے ‘عمومی جائزہ ’(پہلا باب) میں ‘معاشی منظرنامہ ’کے سیکشن میں مالی سال 21ء کے لیے اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار دیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں