صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا2400روپے سستا

 صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا2400روپے سستا

ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ22ہزار800روپے ہوگئی

کراچی (بزنس رپورٹر) ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں 26ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1787ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 2400 روپے سستا ہو گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 800 روپے پر آ گئی، اسی طرح 2058 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہو گئی ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا52ڈالر سستا ہوا ،تاہم اس کے بر عکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا600روپے اور دس گرام سونا515روپے سستا ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں