ہفتہ رفتہ:ڈالر ایک روپے اضافے سے 175 کا ہوگیا

ہفتہ رفتہ:ڈالر ایک روپے اضافے سے 175 کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں 2 روپے اضافے سے 178روپے پر جاپہنچا

کراچی (بزنس رپورٹر ) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 174روپے سے بڑھ کر175روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر176روپے سے بڑھ کر178روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید بڑھ کر175.40روپے اور قیمت فروخت بڑھ کر 175.60روپے ہو گئی، اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر 177.50 روپے اورقیمت فروخت 176.50 روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی۔ زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے اور قیمت فروخت 200روپے ہو گئی، جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 روپے سے کم ہو کر 233 روپے اور قیمت فروخت 237 روپے سے کم ہو کر236روپے پر آگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں