نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ اورایس ایس پی سٹی کا تبادلہ،نوٹیفکیشن جاری
  • بریکنگ :- شبیر احمدسٹھارایس ایس پی ساؤتھ اور سرفراز نوازایس ایس پی لاڑکانہ تعینات
  • بریکنگ :- کراچی: ایس ایس پی عمران قریشی کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت
Coronavirus Updates

آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

جولائی سے ستمبر کے دوران برآمدات کا حجم 635 ملین ڈالرتک بڑھ گیا

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم 635.010 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2020 میں 445.080 ملین ڈالر زرمبادلہ کما گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں جاری مالی سال کے اسی عرصے کے دوران آئی ٹی سروسز کی قومی برآمدات میں 189.930 ملین ڈالر یعنی 42.67 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement