زیم بلڈرز نے بہترین بلڈر برانڈ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 زیم بلڈرز نے بہترین بلڈر برانڈ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

راولپنڈی چیمبر اچیومنٹ ایوارڈ ز میں سال کے بہترین بلڈر برانڈ کا ایوارڈ زیم بلڈرز کے نام رہا

کراچی (کامرس ڈیسک)سری لنکا میں منعقدہ تقریب میں زیم بلڈرز کو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں پندرہ سال میں بہترین حکمت عملی اور نئے منصوبوں کے اعتراف میں بلڈر براڈ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2016 سے جاری راولپنڈی چیمبرکی جانب سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ملکی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے کاروباری کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا جا سکے ۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جن میں چیمبر آف کامرس کے ممبران، اہم شخصیات، کاروباری کمیونٹی، ایسوسی ایشنز اور کارپوریٹ سیکٹر کے افراد شامل تھے ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی چیمبرکی جانب سے دیگر چالیس کاروباری اداروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ زیم بلڈرز پاکستان کی ایک اہم رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے ۔ گزشتہ پندرہ سال میں زیم بلڈرز کی جانب سے ملک میں جدید اور معیاری رئیل اسٹیٹ منصوبے متعارف کروائے گئے ۔ زیم بلڈرز پاکستان میں جدید اور سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کے رہائشی منصوبے لانے کے لیے پر عزم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں