پٹرولیم پر لیوی ٹیکس سے عام آدمی پر مزیدبوجھ پڑیگا،اشرف بھٹی

پٹرولیم پر لیوی ٹیکس سے عام آدمی پر مزیدبوجھ پڑیگا،اشرف بھٹی

حکومت منی بجٹ سے تقریباً800 ارب اکٹھے کرنے کی پابند ،صدر انجمن تاجران

لاہور(آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے اور پٹرولیم پر لیوی ٹیکس کے نفاذ سے عام آدمی کے بجٹ پر منفی اثر پڑے گا،حکومت کو منی بجٹ کے ذریعے تقریباً800 ارب روپے اکٹھے کرنے کا پابند کیا گیا ہے ،حکومت تذبذب کاشکار ہونے کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور رہنمائی لیتی تو کوئی نہ کوئی راستہ نکل آنا تھا۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم پر لیوی ٹیکس کے نفاذ سے 350ارب روپے ،مختلف ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے 300 ارب روپے اور200 ارب روپے ترقیاتی اخراجات میں کٹ لگائے گی ، ان اقدامات سے لامحالہ جہاں مہنگائی بڑھے وہیں حکومتی منصوبے سست روی کا شکارہوں گے جس سے ان کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں