معاشی آزادی سلب ،حکمران بوجھ بن گئے ،عتیق میر

معاشی آزادی سلب ،حکمران بوجھ بن گئے ،عتیق میر

علما سود کی نحوست سے نکالنے کیلئے رہنمائی فرمائیں، چیئرمین تاجر اتحاد

کراچی(بزنس رپورٹر)آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی سودی مالیاتی نظام کے دلدل میں دھنس رہی ہے ، ملک مکمل طور پر سود خور مالیاتی اداروں کے چنگل میں پھنس گیا ہے ، ملک کی معاشی آزادی سلب ہوگئی، حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے آئے تھے اب خود بوجھ بن گئے ہیں۔ معین اسٹیل مارکیٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے دفتر میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت اور دوسری جانب طاقتور مافیاز نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، حکومت اور اس کے ادارے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں بے بس ہوچکے ہیں، بدعنوانی کا زہر پورے معاشرے میں پھیل گیا ہے ، عوام اذیتناک اور ہولناک مہنگائی کے ہاتھوں سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بدترین حالات اور سود کی نحوست سے نکالنے کیلئے قوم کی رہنمائی فرمائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں