افغان سبزی و فروٹ پرسیلز ٹیکس کا خاتمہ خوش آئند ، دارو خان

افغان سبزی و فروٹ پرسیلز ٹیکس کا خاتمہ خوش آئند ، دارو خان

اب افغان تاجر پاکستان کو ترجیح دیں گے ،کسٹم ٹیکس کے خاتمے کا بھی مطالبہ

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی چیمبرکے سابق صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان سے سبزیوں اورفروٹ کی درآمد پرسیلز ٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گااوردونوں ممالک کے تاجروں کو فائدہ پہنچے گا ، حکومت کو چاہیے کہ وہ افغانستان سے سبزیوں اورفروٹ کی درآمد پر کسٹم ٹیکس بھی ختم کرے ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو تاجروں کے وفد سے کہی۔انجینئردارو خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس ختم کرنا پاکستا ن اورافغانستان کے درمیان تجارت کی بحالی کی طرف مثبت پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پہلے ہی افغانستان سے سبزیوں اورفروٹ کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے افغانستان کے تاجر بھارت کے ساتھ تجارت کو ترجیح دیتے تھے ، اب وفاقی حکومت کی طرف سے سیلزٹیکس کے خاتمے سے افغانستان کے تاجر پاکستان کو ترجیح دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں