ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 2375پوائنٹس گرگئی،356ارب خسارہ

ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 2375پوائنٹس گرگئی،356ارب خسارہ

100انڈیکس 44114پوائنٹس پر بند، 63.47فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس23سوسے زائد پوائنٹس کی کمی سے 46 اور 45 ہزار کی دو بالائی حدوں سے نیچے گر گیا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو356ارب کاخسارہ ہواجبکہ66.47فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔ ماہرین کے مطابق نئے منی بجٹ کی خبروں ،خام تیل کوئلہ سمیت دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت دوبارہ بڑھنے ،دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پالیسی ریٹ مزید بڑھائے جانے کے خدشات سے پاکستانی سرمایہ کاروں میں اضطراب پایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے 4دن شدید ترین مندی کی زد میں رہی، اس دوران انڈیکس 2553 پوائنٹس لوز کر گیا تاہم ایک دن کی تیزی سے انڈیکس صرف178پوائنٹس کو ریکور کر سکا ۔ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق کے ایس ای100انڈیکس 2375 پوائنٹس کی کمی سے 44114پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 1003پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 17034پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 31728پوائنٹس سے گھٹ کر 30302 پوائنٹس پر بند ہوا ۔سرمایہ 75 کھرب87ارب رہ گیا۔مجموعی طور پر 1709کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 491کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1136میں کمی اور82 میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں