روئی کے بھاؤ میں مندی،کاروباری حجم بھی کم رہا

روئی کے بھاؤ میں مندی،کاروباری حجم بھی کم رہا

سندھ اورپنجاب میں روئی کا بھاؤ 18ہزارروپے من رہا،ہفتہ وار رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر ) کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی محتاط خریداری اور جنرز کی گھبراہٹ بھری فروخت کے باعث روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر رہا،کاروباری حجم بھی بہت کم رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق روئی کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے ملز کوالٹی کاٹن کی تلاش میں رہے لیکن کوالٹی کاٹن تیار کرنے والے جنرز زیادہ بھاؤ طلب کر رہے تھے ، ملز اونچے داموں پر روئی کی خریداری سے اجتناب برت رہے ہیں ۔سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 14500 تا 18000 روپے ،پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 500 روپے کم ہوکر 4500 تا 7300 روپے رہا۔ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 16400 تا 18000 روپے ، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 200 روپے کم ہوکر 5500 تا 8200 روپے رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں