بزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی کا مواقع فراہم کرینگے ،ایس ایم منیر

بزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی کا مواقع فراہم کرینگے ،ایس ایم منیر

خواتین تجارتی سیاست میں حصہ لیں،یو بی جی ویمن ونگ کے اجلاس سے خطاب

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی )کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یو بی جی کے خواتین ونگ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مخالفین کے خلاف زیادہ پرجوش اور متحرک ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی کامیابی میں بزنس ویمن کا اہم کردار ہے اورہمارا گروپ خواتین کو ایف پی سی سی آئی کی تمام ہی کمیٹیوں میں نمائندگی فراہم کرتا رہا ہے لیکن موجودہ قبضہ مافیا گروپ نے ویمن چیمبرز کی نمائندوں کے ساتھ بھی ناانصافی کی ہے اور انہیں اہمیت دینے کے بجائے کنارے لگانے کی کوشش کی ہے مگر یو بی جی ایک بار پھر فیڈریشن چیمبر الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی کے مواقع فراہم کرے گا،تعلیم یافتہ بزنس ویمن کو بھی تجارتی سیاست میں بھرپور انداز میں حصہ لینا چاہیئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پریو بی جی ویمن ونگ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ اور صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک،یو بی جی ویمن ونگ کی چیئرپرسن ثمینہ فاضل، وائس چیئرپرسن سعیدہ ملک ،ناہیدمسعود نے بھی خطاب کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ سے منتخب تمام صدور اور انکی ٹیموں نے ایف پی سی سی آئی کے تمام مالی وسائل کو ختم کردیاتھا اور ہمارے آخری صدر نے فیڈریشن کے خزانے میں16کروڑ روپے چھوڑے تھے جس میں سے موجودہ صدرنے ذاتی تشہیر پر 14 کروڑ روپے اڑا دیئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں