ای سی او ممالک کے ما بین 8فیصد با ہمی تجا رت ناکافی،ایف پی سی سی آئی

ای سی او ممالک کے ما بین 8فیصد با ہمی تجا رت ناکافی،ایف پی سی سی آئی

ویژن2025سے تجارت دوگنی ہوسکتی ،ناصر حیات مگوں کاای سی او فورم سے خطاب

کراچی (بزنس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے اس حقیقت پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 10 ملکی اتحاد کے ما بین آپسی تجا رت ان کی مجموعی تجا رتی حجم کا صرف 8 فیصد ہے جبکہ دنیا بھر میں جغرافیائی طور پر ملحق ممالک اور علاقائی اتحادوں کے درمیان سرحدی اور زمینی تجارت کا حصہ 70 فیصد یا اس سے بھی زائد ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چوتھے ای سی او بزنس فورم سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں اپنے اپنے ممالک کے قومی سطح کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تمام 10 ملکوں کے صدور نے شرکت کی۔میاں ناصر حیات مگوں نے اس بات پر زور دیا کہ ای سی او ویژن 2025 کو علا قا ئی تجارت، با ہمی سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، بڑے پیمانے پر تجارتی نمائشوں اور بز نس ٹوبز نس رابطوں اور نیٹ ورکنگ کو بڑھانے کے لیے مکمل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے ، اگر ہم ای سی او ویژن 2025 کو نافذ کر سکیں تو ہم چار سے پا نچ سال کی مختصر مدت میں علاقا ئی تجارت کو دوگنا کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں