اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کے فیصلوں پر وضاحت

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کے فیصلوں پر وضاحت

فیصلے پر تنقید کرنا آسان ،کالموں میں ٹھوس متبادل پیش نہیں کیا گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کے فیصلوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں بشمول کالموں میں اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور خصوصاً زری پالیسی کے فیصلوں اور کووڈ سے متعلق زری گنجائش کے موجودہ بلند مہنگائی کے اعدادوشمار پر منتج ہونے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک اس تشویش کو دور کرنا اور کچھ وضاحتیں کرنا چاہتا ہے ۔ 2021 کے ابتدائی نصف حصے میں زری پالیسی کے یکساں فیصلوں کا حوالے دیتے ہوئے بعض کالموں میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے مہنگائی میں اضافے کے وقت اس سے مقابلہ کرنے کی ذمہ داری سے خود کو بری کرلیا ہے ۔ واقعہ گذر جانے کے بعد اس قسم کے نکتے نکالنا آسان ہوتا ہے ،فیصلے پر تنقید کرنا آسان ،کالموں میں ٹھوس متبادل پیش نہیں کیا گیا،لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مئی اور جولائی 2021ء میں واقعتاً صورت ِحال کیا تھی۔ طلبی دباؤ قابو میں معلوم ہوتا تھا اور معیشت میں فاضل استعداد موجود تھی، قیمتوں کا دباؤ چند اشیا ء میں مرکوز تھا، اجرت کی نمو دبی ہوئی تھی اور مہنگائی کی توقعات معقول طور پر قابو میں تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں