مرکنٹائل ایکس چینج میں25.3ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکس چینج میں25.3ارب روپے کے سودے

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے مالیت9.547ارب روپے رہی ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت4.597ارب روپے ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 25.3ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 20028رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9.547ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.597ارب روپے ،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.861ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 3.201ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 915.703 ملین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 802.550 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت795.083ملین روپے رہی۔پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 638.267 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 434.590 ملین روپے ،جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 360.188 ملین روپے ،اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 192.630 ملین روپے رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں