چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،95روپے کلو ہوگئی

 چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،95روپے کلو ہوگئی

گنے کی کرشنگ عروج پر ،قیمت 80روپے کلوتک آسکتی ہے ،مارکیٹ ذرائع

کراچی(رپورٹ:مظہر علی رضا)گنے کی کرشنگ کے آغاز کے بعد چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 120روپے کی سطح سے گھٹ کر95تا100روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد حسب توقع چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اور 120روپے کلو میں فروخت ہونے والی چینی اس وقت کراچی میں 95 تا 100 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔مارکیٹ ذرائع نے چینی کی قیمت میں مزید کمی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 80روپے کلو کی سطح پر آسکتی ہے ،اس وقت گنے کی کرشنگ اپنے عروج پر ہے اور شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے اور اس وقت چکی کا آٹا ریٹیل سطح پر 80روپے کلو میں دستیاب ہے جب کہ فائن آٹے کی فی کلو قیمت 76تا78روپے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں