زرمبادلہ ذخائر میں27کروڑ50لاکھ ڈالرکی کمی

 زرمبادلہ ذخائر میں27کروڑ50لاکھ ڈالرکی کمی

مجموعی22.49،سرکاری16.1اورکمرشل ذخائر6.48ارب ڈالرریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر22 ارب 49 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ،اس دوران سرکاری ذخائر 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب ایک کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پررہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 48 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی ذخائر موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں