سیپ ڈیجیٹل پاکستان میں تیز تر تبدیلی کے لیے پرعزم

سیپ ڈیجیٹل پاکستان میں تیز تر تبدیلی کے لیے پرعزم

ڈیجیٹل پاکستان کے نظریے کی حمایت کے اپنے عزم کے تحت معروف ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کارپوریشن سیپ نے اپنے خصوصی بلو ربن ایونٹ ’’تیزی سے ہوتی تبدیلی کا سامنا کریں‘‘میں ملک بھر کے صنعت کاروں کو یکجا کیا

کراچی(بزنس رپورٹر)جس میں اقدار اور ڈیجیٹل تبدیلی یقینی بنانے کے لیے درکار بہترین طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔تقریب کے انعقاد کا مقصد صارفین کو جدید ترین ایجادات سے آگاہ کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں مختلف نوعیت کے ادارے اپنے شعبے میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال میں اپنے کاروبار کی ضروریات کو سمجھ کر بہتر انداز سے آگے بڑھ سکیں ۔پینل کے معزز اراکین میں سکندر ٹوانا، سی ای او شان فوڈز، یاسر مسعود، گروپ ڈا ئریکٹر اینڈ سی او او، غلام فاروق گروپ آف کمپنیز، نثار پالا، سی او او، یونس ٹیکسٹائل ملز اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کے ہیڈ، بدر خوشنود، بریمرز اینڈ فشرے کے کو فاونڈر سمیت پاکستان کی صنعت کے متعدد ماہرین شامل تھے ۔ ان رہنماوں نے صنعت کے حوالے سے پائے جانے والی ہر سوچ کے حوالے سے بھرپور گفتگو کی اور سیپ کے سولوشنز کی بدولت اپنی کمپنیوں کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر روشنی ڈالی۔ سیپ ڈیجیٹل

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں