منی بجٹ کے فیصلے نے تاجروں کی نیندیں اڑا دیں،میاں زاہد

منی بجٹ کے فیصلے نے تاجروں کی نیندیں اڑا دیں،میاں زاہد

مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بے چینی میں اضافہ،کاروبار دیوالیہ ہو جائیں گے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 600ارب روپے کا منی بجٹ لانے کے فیصلے نے عوام اور کاروباری برادری کی نیندیں اڑا دی ہیں،منی بجٹ آئی ایم ایف کے معاہدے کا نتیجہ ہے ،مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بے چینی میں اضافہ ہو گا جبکہ بہت سے کاروبار دیوالیہ ہو جائیں گے ،بیرونی قرضے بھی روپے کے زوال کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے نتیجے میں ترقیاتی بجٹ میں دو سو ارب روپے کی کٹوتی ہو گی اور 350ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لے لی جائے گیاور اس کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ جنوری میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ادا کرنے کے بارے میں غور کرے گا، اگر ان اقدامات کے نتیجہ میں زبردست مہنگائی کے باوجود متوقع نتیجہ نہ نکلا تو آئی ایم ایف کے دباؤ پردوسرے منی بجٹ کا امکان بھی موجود ہے جس میں سیلز ٹیکس کی شرح ، تنخواہوں اورپنشن و غیرہ پر ٹیکس میں اضافہ کا آپشن موجود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں