خدمات کی برآمدات میں 24فیصد اضافہ ریکارڈ
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران خدمات کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر خدمات کی برآمدات سے 2.122ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات کا حجم 1.708ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں خدمات کی درآمدات میں 27.33 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔