ڈیلرزکمپنی نرخ پرکھاد کی فروخت یقینی بنائیں ،وسیم الرحمان
بہترفصل کیلئے ڈیلر ٹریننگ پروگرام کا انعقادکیا ،ہیڈ آف سیلز ایف ایف سی
میرپورخاص(نمائندہ دنیا)ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز وسیم الرحمان نے کہا ہے کہ کھاد کی مناسب اور بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈیلرز کمپنی کے مقرر کردہ نرخ پرکاشتکاروں کو کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ایف سی کی جانب سے ڈیلر ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ساؤتھ زون علی جنجوعہ، ریجنل منیجر ظہور احمد خان، عبدالجلیل جروار، محمد عمران، مرتضی حسین اور کھاد ڈیلرز بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایف سی کی جانب سے ڈیلر ٹریننگ پروگرام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے کاشتکاروں کو اچھی فصل سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے مفید مشورے دیں تاکہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کر کے خود بھی خوشحال ہوں اور خوراک میں ملک کو خود کفیل بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔