رائس ایکسپورٹرزآج معاون خصوصی محمود مولوی سے ملاقات کرینگے
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ریپ)کاوفد آج(پیر )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی سے ملاقات کرے گا
کراچی(بزنس رپورٹر)جس میں پاکستان سے سمندری راستے کے ذریعے چاول کی بر آمد میں حائل مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان ریپ کے مطابق کے پی ٹی ہیڈ آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں چاول کی سمندری راستے بر آمد کی بڑھتی لاگت ،کسٹم اور ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے ۔