اسٹاک مارکیٹ کے جی ای ایم بورڈپردوسری کمپنی لسٹنگ آج ہوگی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے گروتھ انٹر پرائز مارکیٹ (جی ای ایم) بورڈ پر دوسری کمپنی کی لسٹنگ آج(پیر )کی جائیگی
کراچی(بزنس رپورٹر)ترجمان اسٹاک ایکس چینج کے مطابق پیر کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ کے گروتھ انٹر پرائز مارکیٹ بورڈ پر یونیورسل نیٹ ورک سسٹمز لمیٹڈ کی لسٹنگ کی تقریب منعقد کی جائے گی ،یہ گروتھ انٹر پرائز مارکیٹ بورڈ میں لسٹ کی جانے والی دوسری کمپنی ہے ،اس موقع پر روایتی گھنٹہ بجانے کی تقریب(گونگ)بھی منعقد کی جائیگی۔