سام سنگ نے50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا

سام سنگ نے50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا

میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ،مشیرتجارت، پلانٹ کے آپریشنل پر مبارکباد

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ کمپنی سام سنگ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر 50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا ہے ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق آئندہ دو سال میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کوایک لاکھ تک لے جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ یہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے ، مشیر تجارت نے زور دیا کہ تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے ، انہوں نے پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارکباد بھی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں