پاک امریکا بزنس فورم بجٹ سفارشات تیارکرے ،وفاقی چیمبر

پاک امریکا بزنس فورم بجٹ سفارشات تیارکرے ،وفاقی چیمبر

صدرناصر حیات مگوں سے وفد کی ملاقات،اقتصادی امور پر تبادلہ خیال

کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبرکے صدر ناصر حیات مگوں کی دعوت پر پاک امریکا بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے وفد نے صدر شیخ امتیاز حسین کی سربراہی میں فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاک امریکا بزنس ڈیولپمنٹ فورم مینجمنٹ نے فیڈریشن کے صدر کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور موجودہ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ناصر حیات مگوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاک امریکا بزنس ڈیولپمنٹ فورم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں شریک گلوبل سیکریٹری جنرل و شریک بانی ناصر وجاہت، نعمان احمدانی صدر رئیل اسٹیٹ، ایس وی پی عبدالکریم آڈھیا، صدر غیاث احمدانی، صدر انجینئرنگ اینڈ بی ڈی، احسن محنتی ممبر ایڈوائزری بورڈ AMPAK اور حنین ایڈوائزری بورڈ بھی شریک تھے ۔ ناصر حیات مگوں نے امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم سے درخواست کی کہ مالی سال کے بجٹ کے لیے سیکٹرز کے لحاظ سے سفارشات تیار کریں جنہیں وہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے آئندہ فیڈریشن کے دورے کے موقع پر رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں