کروزشپ کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی خبریں بلاجواز ،محمود مولوی

 کروزشپ کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی خبریں بلاجواز ،محمود مولوی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کراچی میں آنے والے جہاز کو وفاقی وزیر کی جانب سے روکے جانے کی....

کراچی (اے پی پی) خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ 12 سو کمروں پر مشتمل دو ارب روپے کاجہاز اسکریپ کے لیے خریدا گیا تھا ،کنٹریکٹ میں واضح لکھا تھا کہ اس جہاز کو اسکریپ کیلئے خریداگیا ہے نہ کہ چلانے کیلئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو فیری لانا چاہتا ہے اسے ہم اجازت دیں گے اور اس کے لیے وزارت نے دس سال کے لیے انکم ٹیکس کی چھوٹ دی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کو باقاعدہ باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے ،دنیا بھر سے جہاز گڈانی اسکریپ کے لیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو خبریں آرہی ہیں کہ علی زیدی نے اس کروز شپ کو روکا ہے ان میں صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بزنس فرینڈلی ہیں جو بھی بزنس مین بزنس کرنا چاہتا ہے وہ آج سے ہی بزنس شروع کر سکتا ہے اور جو کروزشپ لاناچاہتا ہے وہ یہاں سے گوادر ،دبئی اور ایران لے کر جائیں اس کے لیے وزارت بحری امور کی انہیں مکمل حمایت حاصل ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں