ڈالر پھر178کی سطح پر،سونا350روپے مزید مہنگا

ڈالر پھر178کی سطح پر،سونا350روپے مزید مہنگا

فی تولہ سونا 1لاکھ24ہزار،دس گرام 1لاکھ6ہزار310روپے ریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں منگل کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا،ادھرفی تولہ سونا350روپے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر32پیسے کے اضافے سے 176.47روپے سے بڑھ کر176.79 روپے کا ہوگیا، اسی طرح 50 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 177.70 روپے سے بڑھ کر 178.20 روپے پرجاپہنچا، یورو کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو 199.60 روپے کا ہوگیا تاہم30پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 234.70روپے پرآ گیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سوناایک ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 350 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ24ہزاراوردس گرام 300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ6ہزار310 روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں