چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری ڈیجیٹل ایکسپو کا کامیاب انعقاد

چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری ڈیجیٹل ایکسپو کا کامیاب انعقاد

دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملا ،چائنا اکنامک نیٹ

اسلام آ باد (نمائندہ دنیا)چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری (پاکستان)ڈیجیٹل ایکسپو سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملا ،چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت اور بیجنگ لیڈنگ انٹرنیشنل بزنس اینڈ ایگزی بیشن کمپنی کے زیر اہتمام چائنا پلاسٹک اینڈ پیکیجنگ مشینری (پاکستان) ڈیجیٹل ایکسپو کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا، نمائش میں شرکت کیلئے 40 سے زائد چین کے مقامی اعلیٰ معیار کے کاروباری اداروں کو منتخب کیا گیا تھا، اس نے پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے پیشہ ور خریداروں کو آن لائن اکٹھا کیا، نمائش میں پلاسٹک کی مشینری، ربڑ کی مشینری، پیکیجنگ مشینری، متعلقہ معاون آلات اور خام مال وغیرہ شامل تھے ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایکسپو سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں