اسٹاک ایکسچینج :تیزی، 71 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج :تیزی، 71 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

527پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس43853پربند،97ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی رہی، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43800پوائنٹس پر جا پہنچا، اس دوران سرمایہ کاروں کو97ارب کا منافع ہوا جبکہ 71.18فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 6بالائی حدیں عبور کر نے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 572.72پوائنٹس کے اضافے سے 43853 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 228پوائنٹس بڑھ کر 17005.73 پوائنٹس پر جاپہنچا جب کہ آل شیئرز انڈیکس 29620.88 پوائنٹس سے بڑھ کر30010.45 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 75 کھرب 16 ارب روپے ہوگیا۔منگل کو 8 ارب روپے مالیت کے 22کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،82میں کمی اور18 میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں