ثاقب مگوں کی 21ساتھیوں کے ہمراہ بی ایم پی میں واپسی

ثاقب مگوں کی 21ساتھیوں کے ہمراہ بی ایم پی میں واپسی

یو بی جی کوبڑا دھچکا،فیڈریشن انتخابات میں پینل کی پوزیشن مضبوط ہوگئی

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی کی معروف کاروباری شخصیت ثاقب فیاض مگوں اپنے 21 ساتھیوں کے ہمراہ بزنس مین پینل(بی ایم پی)میں واپس آگئے ہیں جس سے یو بی جی کو بڑا دھچکا لگا ہے اور فیڈریشن کے انتخابات 2022میں بزنس مین پینل کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ، اس کے ساتھ ہی بی ایم پی کی بڑے مارجن سے کامیابی کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ثاقب فیاض مگوں کا شمار بزنس مین پینل کے قیام کے وقت بانیوں میں ہوتا ہے اورانہیں بزنس کمیونٹی میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور وہ تاجر برادری کے ہردلعزیز رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ ثاقب فیاض مگوں نے اپنی رہائش گاہ پرچیئرمین بی ایم پی میاں انجم نثار ، خرم سعید اور دیگر بی ایم پی قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بزنس مین پینل ہی بزنس کمیونٹی کی حقیقی آواز اور میرا حقیقی گھر ہے ۔ ان کا کہنا تھا میاں انجم نثار،حاجی غلام علی ، ناصر حیات مگوں،خواجہ شازیب اکرم نے جس محنت اور لگن سے ایف پی سی سی آئی میں کام کروائے وہ قابل تحسین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں