پاک افغان تجارت کی بحالی،حکومت کرداراداکرے ،وفاقی چیمبر

پاک افغان تجارت کی بحالی،حکومت کرداراداکرے ،وفاقی چیمبر

کراچی (بزنس رپورٹر )وفاقی چیمبر کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

حکومت فوری طور پر افغانستان کے ساتھ معمول کے تجارتی معاملا ت اور تجارتی حجم کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے جو کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران عام طور پر 2.0ارب ڈالر سالانہ رہا ہے ۔اپنے بیان میںمیاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ امریکی ڈالر میں تجارت کی لازمی شرط دو طرفہ تجارت میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے اور اس نے با ہمی تجا رت کو روک دیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت موخر ادائیگی کی شرائط پر تجارت کی اجازت دے ۔

ایف پی سی سی آئی کا موقف ہے کہ دونو ں ممالک کی کاروباری اور تجارتی برادریوں کو بھی آن بورڈ لیا جانا چاہیے کیونکہ وہ حقیقی اسٹیک ہولڈرز ہیں،اگر ترجیحی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے مسائل حل نہ کیے گئے تو تاجر برادری کے پاس قانونی چارہ جوئی کیلئے مجاز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں